جالندھر//لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کو سال 2018کی 26جنوری کی پریڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ بی ٹیک ای سی ای سیکنڈ ائیر کی طالبہ امبیکا مشرا کو لاکھوں این ایس ایس رضاکاروں میں سے منتخب کیا گیا ہے۔ مشرا کو صدر جمہوریہ پریڈ میں بری فوج ، ائیر فورس اور پیرا ملٹری فورسز کے ساتھ پریڈ کے دوران کتھک ناچ پیش کریں گی۔ اس سے قبل لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے دیگر طلبہ جن میں دیبانشو چوہان ، سنگیتا ڈھکر، ندھی نیان، نیہل اگروال اور انجلی بھگت شامل ہے جنہوں نے پہلے ہی پریڈ میں حصہ لیا ہے اور یہ سلسلہ پچھلے کئی سال سے جاری ہے۔مغربی بنگال کی برک پور سے تعلق رکھنے والی امبیکا کی تقریب پر وجے چوک سے انڈیا گیٹ تک ہوگی۔ امبیکا بری فوج ، ہوئی فوج اور خصوصی دستوں کے ساتھ حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا تو مجھے یقین نہیں تھا کہ میرے خواب جلد پورے ہونگے۔یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل نے کہا ’’ میں خوش ہوں کہ ایک اور مرتبہ ہماری طالبہ قومی تقریبات میں حصہ لے گی جس کو پوری دنیا میں دیکھا جائے گا۔ ‘‘