بانہال //26جنوری کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پراور ریلوے سٹیشن بانہال پر سیکورٹی کو سخت کیا گیا ہے اور مختلف علاقوں کو جوڑنے والی رابطہ سڑکوں اور راستوں پر گشت تیز کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جواہر ٹنل سے پتنی ٹاپ تک شاہراہ پر تلاشی کاروائیوں کا سلسلہ پچھلے چند روز سے جاری ہے اور شاہراہ پر جموں کی طرف گزرنے والی گاڑیوں اور مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے اور گاڑیوں کے نمبرات درج کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانہال ریلوے سٹیشن ، بغلیہار پن بجلی پروجیکٹ سمیت دیگر اہم تنصیبات پر بھی سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کئے گئے ہیں۔