سرینگر//حریت (گ)،فریڈم پارٹی،نیشنل فرنٹ، دختران ملت، انجمن شرعی شیعیان،تحریک مزاحمت،مسلم لیگ، اسلامک پولٹیکل پارٹی،جمعیت اہلحدیث ،امت اسلامی ،ووئس آف وکٹمزاور پیروان ولایت نے شوپیان ضلع کے25دیہات کا محاصرہ کرنے کیخلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی سرگرمیوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نئی دلی نے نہتے کشمیریوں کیخلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے کریک ڈاو¿ن کے دوران عام شہریوں پر زیادتیاں اور ان کے مکانوں، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کو لوگوں پر تشدد ڈھانے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے اور اس پر کوئی باز پُرس کرنے کے بجائے ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔اپنے ایک بیان میں گیلانی نے قطب الدین پورہ نوہٹہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات چھاپے ڈالنے اور اس موقعہ پر مکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاستی پولیس بھی بھارتی فوج جیسا کردار نبھارہی ہے اور وہ اپنے ہی لوگوں کے خلاف برسرِ جنگ ہوگئی ہے۔گیلانی کے مطابق ایک جوان کو گرفتار کرنے کیلئے اس کے پورے محلے پر قہر ڈھایا گیا ہے اور غیر ضروری طور پرلوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ گیلانی نے ریاستی پولیس کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز آجائے اور اپنی ٹانگوں پر کلہاڑی مارنے کی حماقت نہ کرے۔ وہ اسی سماج کا حصہ ہیں اور انہیں اپنے ہی لوگوں کے ساتھ رہنا بسنا ہے۔ فریڈم پارٹی کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد عبداللہ طاری نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے دوران مکینوں کی مارپیٹ اور املاک کی توڑ پھوڑ پر پی ڈی پی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اس بات کو بھول گئے کہ لوگوں نے دہلی کی تابعداری کرنے والے لوگوں کو بہت پہلے رد کیا ہے ۔انہوں نے عوام کے خلاف پی ڈی پی کی جانب سے شروع کی گئی جنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام ان مظالم کے لئے ظالم اور جابر قوتوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔انہوں نے حکام کے اس طرز عمل کو پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان اتحاد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی نے اقتدار و اختیار کے حصول کے لئے ریاست کو عملاََ ایک بڑی جیل میں تبدیل کررکھا ہے ۔ انہوں نے سوپور میںطلاب اور بالخصوص کمسن بچیوں کے خلاف طاقت کے استعمال پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکام کے فرسودہ ذہن کی علامت ہے کہ وہ لوگوں کے جذبات کو سمجھنے میں سنی ان سنی کررہے ہیں ۔سینئر حریت لیڈر اور نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے کہا ہے کہ فورسز کی سرگرمیوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ نئی دلی نے نہتے کشمیریوں کیخلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔نعیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وردی پوش اہلکاروں نے چاروں طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے اور عملی طور پوری کشمیری آبادی کو یرغمال بنائے رکھا ہے۔اپنے ایک بیان میںفورسز اہلکاروں کو ایسے احکامات دئے گئے ہیں جن سے اُنہیں لگتا ہے کہ وہ دشمن کے علاقے میں ہیں اور وہ اُسی طرح کا برتاﺅ کررہے ہیں اور وہ کشمیر کے اندر اپنی ہر بے جا حرکت کو بھارت کی خدمت تصور کررہے ہیں۔نعیم خان نے کہا”اگر بھارتی فورسز کا موجودہ رویہ تبدیل نہیں ہوا تو ایک ایسی صورتحال جنم لے گی جس پر قابو پانا نئی دلی اور اس کے مقامی کارندوں کے بس کی بات نہیں ہوگی“۔انہوں نے کہا کہ نئی دلی کو اپنا رویہ تبدیل کرنا پڑے گا بصورت دیگر پورے خطے کے حالات مزید ابتر ہوجائیں گے۔عام لوگوں کو آئے دنوںمحاصروں میں لینے کی مذمت کرتے ہوئے نعیم خان نے کہا کہ فورسز محاصروں کے دوران خواتین اور عمر رسیدہ افراد کی تذلیل اور نوجوانوں کی مار پیٹ کرکے کشمیری قوم کو ذہنی طور مجروح کررہی ہےں۔انہوں نے کہا کہ اب بہت ہوگیا،اب بھارت کو غیر منطقی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاسی اقدامات کے ذریعے ایسا ماحول قائم کرنا چاہئے جس سے کشمیر تنازعہ حل ہونے کی راہ ہموار ہو۔نذیر احمد شیخ ساکنہ کچھ ڈورہ شوپیان کی المناک موت پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نعیم خان کا کہنا تھا کہ فورسز پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا استعمال کرکے اصل میں انسانی ڈھال استعمال کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کررہے ہیں۔نعیم خان نے ڈرائیور نذیر احمد شیخ کے گھروالوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مرحوم کے گھر کا خاص خیال رکھیں۔دختران ملت نے کہا ہے کہ 25 گاﺅں میں فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا واحد مقصد لوگوں کو ہراساں کرنا تھا تاکہ ان کو حق رائے دہی سے دستبردار کروایا جائے کیونکہ گذشتہ کچھ ماہ سے آزادی اور حق رائے دہی کی مانگ میں لوگ بے باک ہوگئے ہیں۔اپنے ایک بیان میںتنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقہ سے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیا جارہا ہے۔انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن نے شوپیاں میں ایک وسیع و عریض علاقے کے شدید محاصرے اور عوام پر جبر و قہر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نصف ضلع کا بیک وقت کریک ڈاون اور ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ جنگی ہیلی کاپٹروں کا استعمال عوام کو دہشت زدہ بنائے رکھنے کی نئی حکمت عملی ہے تاکہ حریت پسند عوام کے تحریکی عزم و حوصلے کو توڑا جاسکے۔ امام باڑہ بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالات اب یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک پیشہ ور فوج سڑکوں پر نہتے عوام کے ساتھ برسر جنگ ہے۔تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کو پاک بھارت تعلقات اور خطے کے وسیع ترین مفادات کیلئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات کے بجائے تنازعہ کشمیر کو عسکری دبدبے کے بل پر حل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے عوام کے خلاف فوجی کریک ڈاﺅن اور سوپور میں طلاب کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کی سربراہی میں انتظامیہ نے عوام اورطالب علموںکے خلا ف ایک جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے ریاستی انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فسطائی ذہنیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کی ہر حد پار کر لی ہے اور ریاست میں مارشل لا کا نفاز عمل میں لایا ہے ۔انہوںنے شوپیان میں بڑے پیمانے پر کریک ڈون کے دوران املاک کی توڑ پھوڑ اور عوام کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکام کی بوکھلاہٹ قرار دیا ۔مسلم لےگ ترجمان ،اسلامک پولٹیکل پارٹی کے سربراہ محمدیوسف نقاش ، ووئس آف وکٹمزکے ترجمان اور پیروان ولایت کے جنرل سیکریٹری آغا سید یعصوب موصوی نے نے شوپیاں میں شہری آبادی کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ کاروائی عوام کے خلاف کھلی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی عوام کو خوف زدہ کررہی ہے ۔جمعیت اہلحدیث نے شو پیان کے در جنوں دیہات کومحا صرے میں لینے کی کارو ا ئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ان گنت پیرو جوان لو گوں کو پور ے دن یر غما ل بناکے رکھنا، انہیں ہراسا ں کرنا اور اس بھیانک عمل کے خلا ف لب کھو لنے وا لوںکومشق ستم بنانا پریشا ن کن ہے۔موصولہ بیان کے مطا بق ایسے اقداما ت نے یہا ں بے شمار نفسیا تی بیما ر یو ں کو بھی جنم دیا ہے ،اب ہماری نئی نسل کو مدا رس میں بھی کھلے عام زدو کو ب کر نے کے ساتھ ساتھ انہیں پا بہ جو لاں کرکے ان کی بے چینی کو اور بڑ ھا یاجاتا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھٹن میں طلاب کی تعلیم بھی چھو ٹ رہی ہے اور وہ زبر دست ذہنی تناو کے شکارہو رہے ہیں۔بیان کے مطابق ایسی کار وا ئیاں حا لات کو اور سنگین بنادیتی ہیں۔امت اسلامی کے سربراہ میرواعظ قاضی احمد یاسر نے شوپیان میں فوج کے ہاتھوں ہوئے ظلم و جبر کی مذمت کی۔ میرواعظ یاسر نے کہا کہ حکومت ہند نے کشمیری عوام کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا ہے اور اسی لئے عسکریت پسندوں کی غیر موجودگی میں بھی املاک کو نقصان پہنچایا اور20سے زائد دیہات میں دہشت کا ماحول بنا یا۔میرواعظ جنوبی کشمیر جامع مسجد اسلام آباد میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے شوپیاں محاصرے اور زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے ظلم و جبر کی ساری حدیں پار کردی ہیں۔ میرواعظ یاسر نے کہا کہ 1989سے ہی یہاں کے ڈرائیور طبقہ کو جبراً تصادم آرائیوں کے مقامات تک فوج کو لے جانے پر مجبور کیا جاتا ہے اور اسی کے نتائج جمعرات کو برآمد ہوئے جب نظیر احمد شیخ کی ہلاکت ہوئی۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروںسے مداخلت کی اپیل کی ہے۔