یو این آئی
نئی دہلی//حکومت نے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25نومبر سے 20دسمبر تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اس دوران 26نومبر کو ایوان صدر کے مرکزی ہال میں یوم دستور کی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت ہند کی سفارش پر صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر تک طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ پارلیمنٹ کے ایجنڈے کی ضرورت کے مطابق سرمائی اجلاس کی مدت میں ترمیم بھی کی جا سکتی ہے۔