۔247مسافر آرپار

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
 اوڑی //کاروان امن بس سروس میں سوموار کو 247مسافروں نے سفر کیا۔ضلع پونچھ میں 2  ماہ سے درماندہ 116 پاکستانی مسافروں کو اوڑی کمان پل سے اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا ۔ اوڑی سے مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان بس سروس میں کل 199  مسافروں نے سفر کیا جس میں  ضلع پونچھ سیکٹر میں ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری کے بعد چکاں دا باغ سے راولا کوٹ بس سروس اور آر پار تجارت کو معطل کر دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 116 مسافر ضلع پونچھ میں گزشتہ دو ماہ سے درماندہ تھے۔ان مسافروں کوکاروان بس سروس سے اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور اس کشمیر کی انتظامیہ کے درمیان کمان پل اوڑی پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا تھا کہ پونچھ میں درماندہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مسافروں کو کاروان بس سروس کے ذریعے اپنے اپنے گھروں کوروانہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سرینگر سے مظفر آباد کے لئے مزید 83 مسافر بھی اُس پار چلے گئے۔جس میں 13 ایسے مسافر تھے جو سرینگر سے مظفر آباد اپنے رشتے داروں کو ملنے کے لئے گئے اور 70 ایسے مسافر تھے جو سرینگر میں اپنے رشتے داروں کو ملنے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو  واپس چلے گئے۔اسی طرح پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 48مسافر اس پار آئے جن میں سے 41پہلی بار اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے وادی آئے ہیں جبکہ مظفر آباد میں رشتہ دار سے ملنے کیلئے گئے 7افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *