عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
ماسکو// یوکرین کی 22ویں میکانائزڈ بریگیڈ کے 24 فوجیوں کے ایک یونٹ نے کرسک کے علاقے میں روسی مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔مہر خبررساں ایجنسی نے روسی سیکورٹی فورسز کے نمائندے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرین کے ان فوجیوں نے کرسک کے علاقے میں کومارووکا گاؤں کے قریب گروپوں میں ہتھیار ڈالے ۔نمائندے نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے سے قبل یوکرین کی فوج نے ایک چینل کے ذریعے روسی فوج سے رابطہ کیا۔یوکرین کی مسلح افواج نے 6 اگست کو جنوبی روس کے کرسک علاقے میں حملہ کیا۔ روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو کہا کہ کرسک کے علاقے میں لڑائی کے دوران یوکرین نے اب تک 2,860 فوجی اور 41 ٹینک کھو دیے ہیں۔ادھر یوکرین کے فوجیوں نے جمعہ کو ملک کے کرسک علاقے میں پہلی بار مغربی ساختہ میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے شہری اہداف پر حملہ کیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب یوکرین نے کرسک کے علاقے میں شہری اہداف پر مغربی ساختہ راکٹوں سے حملہ کیا، ممکنہ طور پر امریکی ہیمارس سے ۔انہوں نے کہا کہ حملے سے کرسک کے گلشکووسکی ضلع میں دریائے سیم پر ایک پل تباہ ہو گیا اور شہریوں کی مدد کرنے والے رضاکار ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے کہا کہ روس ایسی کارروائیوں کے ذمہ داروں کو سخت سزا دے گا۔