سرینگر //محکمہ موسمیات کے صوبائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا ہے کہ 23سے 27 جولائی تک وادی میں موسلادھار بارشیں ہونگی نہ سیلاب آنے کا کوئی خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کی 23اور 24جولائی کے بیچ جموں اور وادی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارشیں ہو نے کا امکان ہے۔وادی میں 23سے 27جولائی تک بھاری بارشوں اور وادی میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی پیشگوئی کے تناظر میں سونم لوٹس نے بتایا کہ اس پیشگوئی کے تحت شمالی بھارت اور ملک کی دیگر ریاستوں ، جہاں بارشیں ہونے کا امکان ہے میں سیلاب کا خطرہ ہوسکتا ہے تاہم جموں وکشمیر میں ان ایام میں مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ 23اور 24جولائی کے بیچ جموں سمیت وادی کے کچھ ایک بالائی علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مون سون کی بارش ہو گی اس سے سیلاب کا کوئی بھی خطرہ نہیں ہے اور نہ ہی لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت ہے ۔