۔225طلاب اور اساتذہ فقط6،9مدرسین کی اسامیاں خالی | ہائی سکول کیری کانگڑہ کی حالت انتہائی خستہ،تدریسی نظام بری طرح متاثر

جاوید اقبال

مینڈھر// تعلیمی زون ہرنی کے گورئمنٹ ہائی سکول کیری کانگڈہ کی حالت نہایت ہی خستہ ہے ۔سکول میں زیرِ تعلیم 225 طلاب کیلئے صرف چھ اساتذہ سرکار نے تعینات کیے ہوئے ہیں۔ سکول کی خاص بات یہ ہے کہ انگریزی پڑھانے والااستاد پانچ سال سے ڈائٹ پونچھ میں اٹیچ ہے اور بچوں کا مستقبل تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ سکول میں چار ٹیچر کی اور پانچ ماسٹر گریڈ کی اسامیاں خالی ہیں۔لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلٰی آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بسنے والے لوگوں کے بچوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے اور سرکار اِس طرف توجہ نہیں دے رہی ہے اور لوگوں کے بچوں کا مستقبل جان بوجھ کر تبا و برباد کر رہے ہیں۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے ایپل کی کہ محکمہ تعلیم کے اعلٰی آفیسران کو ہدایت دی جائے کہ سکول میں اساتذہ تعینات کیے جائیں تاکہ لوگوں کے بچوں کا مستقبل تبا ہ نہ ہو۔