کپوارہ//اشر ف چراغ //شمالی ضلع کپوارہ کے دور دراز دیہات بٹہ پورہ ہایہامہ کی22سالہ لڑکی نے’’قصئہ قلب‘‘کتاب تحریر کی جس پر لوگوں نے اس کی سراہنا کی ہے۔ خالدہ اشفاق نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہیں بچپن سے ہی کتابیں تحریر کرنے کا شوق تھا اور وہ مزید کتابیں لکھنے کی شوقین ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی کتابو ں کا مطالعہ کرتی تھی جس سے مجھے ’’قصۂ قلب‘‘لکھنے میں کافی مدد ملی ۔خالدہ کا مزید کہنا ہے کہ جب میں ساتویں جماعت میں پڑھتی تھی تو میں نے اپنی کتاب ’’قصئہ قلب ‘‘تحریر کرنا شروع کیا اور 9سال کے بعد یہ کتاب مکمل کی۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایسے علاقہ سے تعلق رکھتی ہوں جو بالکل پسماندہ اور پچھڑا ہے اور یہا ں پر ہر بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جبکہ اس علاقہ میں موبائل نیٹ ورک نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے اپنی تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیںتاہم میں نے ہمت نہیں ہاری اور مذکورہ کتاب تحریر کی ۔ان کا کہنا ہے کہ کپوارہ وومنز کالج سے لیکر کشمیر یونیو سٹی تک پڑھائی کے دوران میں نے اپنی ساری توجہ کتاب تحریر کرنے پر دی جس کے بعد ہی میں اس کتاب کو تحریری شکل دینے میں کامیاب ہو ئی ۔خالدہ کا کہنا ہے کہ میں ضرور ایک پسماندہ علاقہ بٹہ پورہ ہایہامہ سے تعلق رکھتی ہے تاہم اردو زبان سے ان کا دلچسپی اور وابستگی بچپن سے ہی تھی اور میری کتاب ’قصئہ قلب‘‘ ہماری ذات کی گہرائیوں اور سوچ پر مبنی ہے ۔