عظمیٰ نیوز سروس
امرتسر// ہندوستان اور پاکستان نے بدھ کو واہگہ-اٹاری سرحد پر ایک ایک قیدی دونوں سیکورٹی اہلکاروں کا تبادلہ کیا ۔ یہ بات حکام نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو بدھ کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)نے پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اللہ نادانستہ طور پر بھارت میں داخل ہوا تھا اور اسے بی ایس ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا۔حکام نے بتایا کہ کانسٹیبل پورن کمار شا، ایک بی ایس ایف اہلکار، جسے اپریل کے آخر میں ضلع قصور میں سرحد پار کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا، حکام نے بتایا کہ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔بی ایس ایف کے جوان کو 21 دن بعد واپس بھیج دیا گیا،جب اسے پنجاب میں دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سرحد سے رینجرز نے پکڑا تھا۔بی ایس ایف ترجمان نے بتایا کہ کانسٹیبل کو پاکستان رینجرز نے صبح 10:30 بجے امرتسر ضلع میں مشترکہ چیک پوسٹ اٹاری واہگہ پر بارڈر سیکورٹی فورس کے حوالے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شا 23 اپریل کو فیروز پور سیکٹر کے علاقے میں 1150 بجے کے قریب آپریشنل ڈیوٹی کے دوران “نادانستہ طور پر” پاکستان کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا اور اسے پاک رینجرز نے حراست میں لے لیا ۔ترجمان نے کہا کہ سرحد پر جوان کی حوالگی “پرامن طریقے سے اور طے شدہ پروٹوکول کے مطابق کی گئی۔”