بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر میں رواں مالی سال میں بجٹ کے تحت نظرثانی شدہ تخمینہ اور آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینہ و تجاویز پر بحث شروع ہوئی ہیں۔ بجٹ پر بحث کے دوران سال2023-24 کے ریونیو(ٹیکسوں سے حاصل آمدنی) اور کیپٹل(سرمایہ کاری) کے نظر ثانی شدہ تخمینہ پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔27اکتوبر تک جاری رہنے والے اس بجٹ بحث میںمحکموں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بجٹ کے اعلانات پر تعمیلی رپورٹیںپیش کریں۔
اس بحث میں، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ بجٹ( کسی کام سے قبل لاگت کا خاکہ) اور مالی ذمہ داری اور بجٹ کے انتظام کے بارے میں مکمل تفصیلات محکمہ خزانہ کو بحث کے شیڈول کی تاریخ سے بہت پہلے پیش کریں گے۔ بحث کے دوران محکمے عملے کے اعداد و شمار (منظور شدہ، جگہ پر، کنٹریکٹ وغیرہ)،گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سکیم کے لحاظ سے آمدنی اور سرمایہ کے اخراجات کے رجحانات، محصولات کی وصولیاںاور ان میں اضافے کی گنجائش کے علاوہ بڑے منصوبوں کی تفصیلات پائور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے پیش کریں گے۔ جوائنٹ ڈائریکٹر بجٹ نے بتایا کہ اس بجٹ بحث میںمحکمے صرف ان افسران کو شامل کریں گے جومحکمہ خزانہ میں اپنی متعلقہ بجٹ میٹنگ میں شرکت کریں۔