بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر میں صنف نازک کے خلاف جرائم کی بھیانک تصویر سامنے آرہی ہے،کیونکہ سال بھر مرکزی زیر انتظام خطہ میںزائد از2340کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ سرینگر اور جموںکے علاوہ بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں صورتحال انتہائی تشویشناک نظر آرہی ہے۔ یہاں صنف نازک کیخلاف کیسوں کی تعداد سب سے زیادہ 200سے 300کے درمیان رہی۔راجوری،اننت ناگ، کولگام، پلوامہ، کپوارہ اور گاندربل میں خواتین کیخلاف گھریلو تشدد اور دیگر جرائم کی تعداد 100سے 175کے درمیان درج کئے گئے۔6اضلاع بانڈی پورہ،پونچھ،شوپیان،کھٹوعہ،ڈوڈہ اوررام بن میں کیسوں کی تعداد 50 اور 100کے درمیان رہی جبکہ ادھمپور،سانبہ،کشتواڑ اورریاسی چار اضلاع میں خواتین کیخلاف جرائم کے کیسوں کی تعداد 50 سے کم رہی۔جموں کشمیر میں سال گزشتہ2340افراد کے خلاف مختلف اضلاع میں خواتین کے خلاف جرائم کی پاداش میں کیسوں کااندراج عمل میں لیا گیا۔اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کیسوں کا اندراج ضلع جموں میں ہوا ،جن کی تعداد 298 ہے۔ ضلع میں خواتین کی تعداد5,08,520ہے۔ سرینگر میں اس عرصے کے دوران236کیسوں کو درج کیا گیا،جبکہ ضلع میں خواتین کی تعداد3,95,023ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق ضلع بارہمولہ219کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا جہاں خواتین کی تعداد2,75,898ہے۔ اس کے بعد ضلع بڈگام کا نمبر ہے جہاں214 کیسوں کا اندراج ہوا، ضلع میں خواتین کی تعداد1,89,494ہے۔ رپورٹ کے مطابق خطہ چناب کے ضلع راجوری میں176 اور اننت ناگ میں 171کیسوں کا اندراج کیا گیا ۔ ان اضلاع میں خواتین کی تعداد بالترتیب 2,97,064اور2,89,161ہے۔ ضلع کولگام میں133کیس درج کئے گئے،جہاں خواتین کی تعداد1,22,777ہے۔ دستیاب اعدادو شمار کے مطابق پلوامہ میں129کیس درج کئے گئے، جہاں خواتین کی تعداد1,58,622ہے جبکہ ضلع کپوارہ میں122کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی مجموعی تعداد1,91,605ہے ۔ ضلع گاندربل نے100کا ہندسہ پارکیا جہاں102ایسے کیس درج ہوئے اور جہاںخواتین کی تعداد78,035ہے۔تاہم کچھ اضلاع میں صورتحال قدرے بہتر رہی،جن میں ضلع ریاسی میں29کیسوں کا اندراج عمل میں لایا گیا،جہاں پر خواتین کی تعداد82,972ہے،جبکہ ضلع کشتواڑ میں30کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی مجموعی تعداد1,10,531ہے اورسانبہ میں34کیسوں کو رجسٹرکیا گیا جہاں خواتین کی تعداد 1,03,220ہے۔ اعدادو شمار کے مطابق ادھمپور میں44،رام بن میں 53 اورکھٹوعہ میں67کیس اس مدت میں درج ہوئے۔ شوپیان میں68 کیس درج ہوئے جہاں خواتین کی تعداد76,541ہے جبکہ ضلع پونچھ میں73کیس درج ہوئے ، جہاں ضلع میں خواتین کی تعداد1,26,480 ہے۔ بانڈی پورہ میں84جبکہ ڈوڈہ میں58 کیس درج ہوئے جہاں پر بالترتیب خواتین کی تعداد1,05,546اور1,23,735ہے۔