Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: ۔2020تک خوفناک سڑک حادثات میں 50فیصد کمی
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
Search
Follow US
Home » ۔2020تک خوفناک سڑک حادثات میں 50فیصد کمی
کشمیر

۔2020تک خوفناک سڑک حادثات میں 50فیصد کمی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 سرینگر //چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے سٹیٹ لیول ہائی پاور سٹرینگ کمیٹی ( ایس ایل ایچ پی ایس سی ) میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں وکشمیر میں اے ایم آر یو ٹی پر عمل آوری اور سٹیٹ لیول ٹیکنیکل کمیٹی ( ایس ایل ٹی سی ) کی طرف سے واضح کئے گئے ڈی پی آرز کو منظوری دینا تھا۔کمیٹی نے اے ایم آر یو ٹی ، جو مرکزی معاونت والی ایک فلیگ شِپ سکیم ہے کے تحت پروجیکٹوں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا اور سرینگر ، جموں ، اننت ناگ ، لیہہ اور کرگل اضلاع کے لئے 21 پروجیکٹوں کی منظور ی دی۔کمشنر / سیکرٹری مکانات و شہری ترقی اورمشن ڈائریکٹر امرت نے ہر ایک پروجیکٹ پر موجودہ صورتحال کا رِپورٹ پیش کیا۔دریں اثناء چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ 15؍ ستمبر 2017ء تک ضلع سڑک حفاظتی منصوبہ پیش کریں ، جس میں سال 2020 تک خوفناک سڑک حادثات میں 50فیصد کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کا اندراج ہو۔جموں وکشمیر سٹیٹ روڑ سیفٹی کونسل کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے ڈپٹی کمشنروں کو ضلع سڑک حفاظتی منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت دی ۔ چیف سیکرٹری نے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ 15؍ ستمبر 2017 تک تمام شاہراہوں کے بارے میں سیفٹی آڈِٹ رِپورٹ پیش کریں۔انہوںنے یہ بھی ہدایت دی کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر حادثوں کے ڈیٹا کو مد نظر رکھ کر 20سڑکوں کی نشاندہی کریں اور فوراً ان سڑکوں کی تعمیر و تجدید عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سڑک حادثوں کو کم کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچانا، لوگوں کو اپاہج ہونے سے روکنا ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ سٹیٹ روڑ سیفٹی پولیسی پر مشترکہ طور عمل آور ہوں اور سپریم کورٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔ چیف سیکرٹری نے سرینگر اور جموں میں انسٹی چیوٹ آف ڈرائیونگ ٹریننگ ریسرچ(آئی ڈی ٹی آر) اور انسپکشن اینڈ سر  ٹیفکیٹ سینٹر ( آئی سی سی ) کے قیام کے سلسلے میں اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں بتایا کہ اس ضمن میں سرینگر اور پلوامہ میں اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام انکاؤنٹر: ایک ملی ٹینٹ جاں.بحق، آپریشن جاری ہے:فوج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ میں آگ کی ہولناک واردات ،رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
بے روزگاری سب سے بڑا چیلنج ، حکومت عملی اقدامات کرے:میاں الطاف
پیر پنچال
۔ 17فیصد طلباء میٹرک کے بعد خاندانی کام کرتے ہیں:وزارت تعلیم
جموں

Related

کشمیر

ملی ٹینسی ختم کرنے کا عہد کرنا ہوگا

August 1, 2025
کشمیر

کولگام میں مسلح جھڑپ|| 3ملی ٹینٹ محصور

August 1, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر اور لداخ میں پنچایتی انتخابات

August 1, 2025
کشمیر

پولیس سربراہ کاکولگام دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

August 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?