سرینگر//آئندہ سال ریاستی انتظامیہ میں اعلیٰ افسراں کی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ 2018کے آخر تک24کے اے ایس افسراں نوکریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیںجن میں کئی کمشنر،سیکریٹری اور ڈائریکٹر شامل ہیں۔ محکمہ انتظامی عمومی ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ افسراں اپریل2018میں سبکدوش ہونگے،جن کی تعداد 5ہیں جبکہ ستمبر واحد ایسا مہینہ ہے،جس میں کوئی بھی اعلیٰ افسر نوکری سے سبکدوش نہیں ہوگا۔ جنوری اورمارچ میں چار جبکہ فروری،مئی،جولائی اور اگست میںہر مہینے دو افسراں سبکدوشی کی حد پار کریں گے۔اس سلسلے میںجون،اکتوبر،نومبر اور دسمبر میں ایک ،ایک افسر سبکدوش ہوگا۔ اس حوالے سے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ نے بدھ کو ایک نوٹیفکیشن زیر نمبر GAD(SER)KAS/RETD/2018 جاری کی،اور تمام متعلقہ انتظامی سیکریٹریوں کے علاوہ،تمام محکموں کے سربراہاں اور دیگر اعلیٰ افسراں کو مطلع کیا۔ آئندہ ماہ جنوری کے آخر میں میں محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے سیکریٹری رفیق حمد حکیم،محکمہ اطلاعات کے جوائنٹ ڈائریکٹر عبدالمجید زرگر، ڈسڑکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کرگل کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین اور ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر ریاسی سرجیت سنگھ شامل ہیں۔محکمہ انتظامی عمومی(جی اے ڈی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں کمشنر آف انکوارئز جموں کشمیر اُرن کمار شرما اورپروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ(اے سی ڈی) سرینگر و گاندربل جلال الدین گنائی سبکدوشی کی عمر تک پہنچ جائیں گے۔مارچ کے آخر تک ڈائریکٹر لائبرئز مختار العزیز،ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ غلام نبی بھلوان،سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن غلام مصطفیٰ اور جموں کشمیر شیڈول کاسٹ،شیڈول ٹرائب و دیگر پسماندہ جات ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رویندر کمار پنڈتا بھی نوکری سے سبکدوش ہونگے۔ اپریل میں ایگریکلچر پروڈکشن محکمہ کے سیکریٹری شوکت احمد بیگ،ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل گلزار حسین،گورنمنٹ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے راجسٹرار وپن کماری اورمحکمہ ہینڈی کرافٹس سرینگر کے جوائنٹ ڈائریکٹر نذیر احمد میر سبکدشی کیلئے متعین کردہ عمر تک پہنچے گے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ذرائع کے مطابق مئی میں ڈائریکٹر لوکل باڈئز کشمیر منظور احمد صوفی اور اسسٹنٹ کمشنر ریلیف آرگنائزیشن(مہاجرین) جموںکملا دیوی جبکہ جون میں جموں کشمیر مقابلہ جاتی امتحانات بورڑ(بوپی) کے سیکریٹری خورشید احمد شاہ کے علاوہ جولائی میں ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر مہند سنگھ اوررپروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ اسلام آباد(اننت ناگ) نثار احمد عوامی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست2018میںریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس راجوری شوکت حسین کاظمی اور جموں کشمیرریاستی مشاورتی بورڑ برائے ترقی شیڈول کاسٹ بھارت بھوشن سبکدوش ہو رہے ہیں،تاہم ستمبر میں کوئی بھی کے ایس افسر سبکدوش نہیں ہوگا۔محکمہ انتظامی عمومی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر کے آخر میں جموں کشمیر واٹر ریسورس ریگولٹری اتھارٹی کے سیکریٹری روی کنٹھ،نومبر میںتجارتی سہولیاتی مرکز اور سابق کسٹوڈین فاروق احمد شاہ اور سال کے آخری ماہ دسمبر میںپروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ(ائے سی ڈی) کولگام دیوندر پال سنگھ ،عوامی خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہو رہے ہیں۔اس دوران ذرائع کا کہنا ہے کہ آٗئندہ برس کئی اعلیٰ آئی اے افسراں بھی سبکدوشی کی عمر تک پہنچ جائے گے،جبکہ ریاستی چیف سیکریٹری بی بی ویاس کو دی گئی توسیع بھی ختم ہوگی۔