سرینگر// ریاست جمو ں و کشمیر میں ہندستان۔ پاکستان ایل او سی پر 2017 کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورز ی کے 860 واقعات اور 2018 میں (جنوری تک) 209 واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔سرکاری بیان کے مطابق جموں کشمیر میں فرور ی 2018 کے دوران تشدد کے 21 واقعات سامنے آئے جن میں 11فورسزاہلکاراور ایک شہری ہلاک ہوئے جبکہ11 سیکورٹی اہلکار اور تین شہری زخمی ہوئے۔ جموں و کشمیر میں فروری 2018 کے دوران.۔بیان کے مطابق پر تشدد حملوں کے خطرات کے بارے میں انٹلی جینس رپورٹوں میں متعلقہ سکریٹری ایجنسیوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ مشاہداتی چوکیوں ،سرحدوں پر کانٹے دار تار لگانے ، فلڈ لائٹ اور جدید ٹیکنیکل آلات کی تنصیب کیلئے سرحدی کنٹرول کو مستحکم بنایا گیا ہے۔