سرینگر // پولیس کی جانب سے تین روزہ سالانہ کرائم میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر زون منیر احمد خان نے ضلع سرینگر کے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ لگن اور ایمانداری سے کام کریں۔انہوں نے پولیس افسروں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ دوستانہ ماحول قائم کریں اور ان کے ساتھ خوش اصلوبی سے پیش آئیں۔ آئی جی پی نے امن امان برقرار رکھنے کیلئے سرینگر پولیس کی تعریف کی۔ ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل نے سال 2017 کے دوران سرینگر پولیس کی کار کردگی کے بارے میں تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ2017 میں ضلع سرینگر میں 15 دسمبرتک کل 2666 مقدمات کااندراج ہوا اور مجموعی طور پر 2714 مقدمات، جن میں پچھلے سال کے بھی مقدمات شامل ہیں، کو پائے تکمیل تک پہنچایا گیا ۔ ایس ایس پی نے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں سرینگر پولیس کی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مجموعی طور پر باقی مقدمات سے نمٹنے اور پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کی پاسداری کرکے مختلف ویرفیکیشن و دیگر لوگوں کے معاملات کو خو ش اصلوبی سے مکمل کئے گئے ۔سالانہ کرئم ریویو میٹنگ میں ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل کے علاوہ ضلع کے تمام زونل ایس ایس پیز ، ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،سی پی اوز، ،ڈی ایس پی ڈی ائے آر، ایس ڈی پی اوز ، پی اوز ، ایس ایچ اوز اور ڈی اوز نے شرکت کی ۔