جموں //اشفاق سعید //ریاستی سرکار نے کہا کہ سال 2016کی ایجی ٹیشن کے دوران وادی میں 122خواتین زخمی ہوئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران 697ایف آئی آردرج کئے گئے۔ پلوامہ میں املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک ایف آئی آر سیکورٹی فورسز کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے ۔ قانون ساز اسمبلی میں ممبر اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس ، ممبر اسمبلی ہوم شالی بک عبدالمجید بٹ لارمی کے مشترکہ سوالوں کا تحریری جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ سال2016کی ایجی ٹیشن کے دوران وادی میں 122خواتین زخمی ہوئیں ۔سوال کے پاٹ (سی) میں عبدالمجید لارمی نے سرکار سے یہ پوچھا تھا کہ سال2016کے نامساعدحالات کے دوران بالخصوص ضلع کولگام میں کتنے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئے ہوئے ہیں جس کے جواب میں سرکار نے کہا کہ 2016میں وادی میں 697ایف آئی آر مختلف افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں اور اس عرصیکے دوران کولگام ضلع میں 11ایف آئی آر نوجوانوں اور دیگر لوگوں کے خلاف درج کئے گے ہیں ۔سرکار نے سوال کے پاٹ (ڈی ) کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے پر صرف ایک ہی ایف آئی آر زیر نمبر 156/2016پولیس سٹیشن پانپور میں درج کیا گیا ہے جہاں تین افراد کے مکانوں کے شیشے ،کھڑکیاں اور دروازوں کو نقصان پہنچا تھا ۔
متعدد وفوملاقائی
جموں//متعدد وفود نے کل یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل کے بارے میں انہیں آگاہ کیااور ان مسائل کو حل کرنے کے لئے اُن کی مداخلت طلب کی۔ایم ایل اے سانبہ دویندر سنگھ منیال کی قیادت میں ایک وفدنے وزیر اعلیٰ سے مقامی نالے کے اوپر ایک پُل تعمیر کرانے کا مطالبہ کیااور اس مقصد کیلئے رقومات کی واگذاری کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے علاقے میں ایک کمیونٹی ہال تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔بڈگام سے آئے ایک وفد نے ضلع میں عوامی شکایتی ازالے کے کیمپ کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت ترقیاتی سرگرمیوں میں سرعت لانے میں مدد ملی۔انہوں نے چھون علاقے میں ایک ریسونگ سٹیشن تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا۔ایم ایل اے پونچھ شاہ محمد تانترے اور ایم ایل سی وکر م رندھاوا کی قیادت میں وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے بارے میں وزیرا علیٰ کو درخواست کی۔