نئی دہلی //دلی پولیس کی سپیشل سیل نے کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان ایک کیس میں مطلوب تھا اور اْس کیخلاف دلی ہائی کورٹ نے بلا ضمانت وارنٹ بھی جاری کرنے کے بعد اس کے سرپر 2لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ دلی پولیس کا کہنا ہے کہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والے فیاض لون کو گرفتار کر کے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔ دلی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گرفتار نوجون عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہے۔ انہوں نے بتایا فیاض احمد لون 2015سے گرفتاری سے بچتا آ رہا تھاجس کے بعداسکے سر پر 2 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ۔اْس کیخلاف دلی ہائی کورٹ نے بلا ضمانت وارنٹ بھی جاری کر رکھی تھی۔