پونچھ // پونچھ کے دو محلوں، محلہ کھوڑی نار اور محلہ ریڈیو سٹیشن کو آپس میں جوڑنے والا واحد راستہ 2014 کے سیلاب میں تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد سے آج تک اسے ٹھیک نہیں کیا گیا۔ مقامی لوگ کی جانب سے راستہ کو بحال رکھنے کے لئے ناکے پرلکڑیوں کا ایک عارضی پل بنایا گیا ہے جس سے ہمیشہ لوگوں کو گرنے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بار بار انتظامیہ کو متوجہ کرنے کے بعد بھی اس راستے کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ مقامی شخص وجاہت بخاری نے کہا کہ کئی بار انتظامیہ سے اپیل کرنے کے باوجود پل کی تعمیر نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ نالے پر مقامی لوگوں نے لکڑیاں کاٹ کر لگائی ہیں اورانہی کے سہارے وہ آر پار ہوتے ہیںلیکن انہیں ہمیشہ گرنے کا خطرہ رہتاہے ۔نومنتخب کونسلر امتیاز سلاریہ نے بھی علاقے کادورہ کرکے راستے کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔اس دوران ان کے ہمراہ میونسپل کونسل کے افسرعبدالرحمن اور دیگر ملازم بھی تھے ۔میونسپل حکام نے یقین دلایاکہ وہ اس پل پر بہت جلد کام شروع کرنے کی کوشش کریں گے ۔