نئی دہلی// ریزرو بینک آف انڈیا 2000کے نوٹوں کو واپس لے سکتا ہے یا پھر بڑی رقم کی کرنسیوں کی پرنٹنگ کو روک سکتا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ذریعہ جاری کردہ رپورٹ میں اس کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر منطقی طور پردیکھیں، تو عام طور پر 2000 کے ذریعہ لین دین کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آر بی آئی نے 2000 کے نوٹوں کو چھاپنا بند کر دیا ہے یا اس کی چھپائی کم کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں 2ہزار کے نوٹوں سے عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں اس لئے انہیں واپس لینے یا پھر آہستہ آہستہ بنکوں کے ذریعے سرکیولیشن بند کرنے پر غور ہورہا ہے۔