نئی دہلی// حکومت نے عنقریب 200کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے ماتحت مالی امور محکمہ نے جاری نوٹفکیشن میں کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا ایکٹ 1934کی دفعہ 24کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور ریزرو بینک آف انڈیا بورڈ آف ڈائرکٹر کی سفارش پر حکومت ہند دو سو روپے کے بینک نوٹ کو دیگر نوٹوں کی طرح تسلیم شدہ حیثیت دیتی ہے ۔ تقریباََ تین چار مہینے سے 200روپے کے نوٹ آنے اور اس کی چھپائی کی خبریں میڈیا میں آرہی تھیں۔ اس نوٹفکیشن کے بعد ریزرو بینک جلد ہی ان نوٹوں کوچلن میں اتار سکتا ہے ۔