۔20 ہزار اِن سروس گریجویٹ اُساتذہ کو

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے ایک میٹنگ کے دوران بی ایڈ پروگرام کے لئے اِن سروس گریجویٹ اُساتذہ کے اندراج سے متعلق معاملات کا جائیزہ لیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ، چیئرپرسن بوس، ڈائریکٹر اگنو، ناظم تعلیم کشمیر، ناظم تعلیم جموں، ڈائریکٹر کالجز کشمیر، ایس ایس اے اور رمسا کے پروجیکٹ ڈائریکٹرس کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم نے اگنو کے ساتھ تعاون کے ایک میمورنڈم پر دستخط کئے ہیں اور فیصلہ لیا گیا ہے کہ20 ہزار اِن سروس گریجویٹ اُساتذہ کو بی ایڈ کورس کرنے کے لئے اگنو کے ساتھ درج کیا جائے گا اور یہ عمل اپریل 2019 تک مکمل کیا جائے گا۔اسی طرح حکومت نے نیشنل انسٹی چیوٹ اوپن سکولنگ کے ساتھ ایک ایم او سی کیا ہے جس کی رو سے6 ہزار سے زائد ان سروس انڈر گریجویٹ اساتذہ کو درج کیا جائے گا تا کہ وہ ایلیمنٹری تعلیم میں ڈپلومہ کورس کرسکیں۔یہ کورس بھی اپریل2019 تک مکمل کیا جائے گا۔وزیر موصوف نے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر کو ہدایت دی کہ وہ اُن اُمیدواروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں تیار کریں جو بی ایڈ کورس کے لئے درج کئے جارہے ہیں۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *