۔20 عدالتیں اور45 وارنٹ بارہمولہ کا ’ڈان‘ بارہمولہ میں گرفتار

Towseef
1 Min Read

فیاض بخاری

بارہمولہ// دھوکہ دہی اور چوری کے متعدد مقدمات میں مطلوب ایک شخص کو، جس کے خلاف 45 ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ہیں، اتوار کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ روہامہ رفیع آباد کے رہائشی زبیر رشید گنائی نے مبینہ طور پر وادی بھر میں متعدد لوگوں کو کاروباری لین دین کے بہانے دھوکہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گنائی وادی کی 20 مختلف عدالتوں کی جانب سے ان کے خلاف 45 ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود طویل عرصے سے گرفتاری سے بچ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری سوپور پولیس کی مطلوب مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔

Share This Article