عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی//ٹرانسپورٹ کی وزارت نے 20 سال سے زیادہ پرانی موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کی تجدید فیس میں اضافہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو انہیں رکھنے سے روکا جا سکے۔روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ 20 سال سے زیادہ پرانی لائٹ موٹر گاڑیوں (LMVs) کی تجدید کی فیس 5,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 20 سال سے زیادہ پرانی موٹر سائیکلوں کے لیے تجدید کی فیس 1000 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے ہو جائے گی۔ تین پہیوں اور کواڈری سائیکلوں کے لیے تجدید کی لاگت 3,500 روپے سے بڑھ کر 5,000 روپے ہو جائے گی۔درآمد شدہ دو یا تین پہیوں کی صورت میں، رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی تجدید کی لاگت 20000 روپے ہوگی، جب کہ چار یا اس سے زیادہ پہیوں والی درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے، یہ000 80روپے ہوگی۔ترمیم کا مسودہ فروری میں جاری کیا گیا اور 21 اگست کو حتمی شکل دی گئی۔وزارت نے اکتوبر 2021 میں موٹر سائیکلوں، تین پہیوں اور کاروں کی رجسٹریشن اور تجدید کی فیس میں اضافہ کیا۔اس مہینے کے شروع میں، سپریم کورٹ نے حکام کو حکم دیا تھا کہ وہ دہلی-این سی آر میں 10 سال سے زیادہ پرانی ڈیزل گاڑیوں اور 15 سال سے زیادہ پرانی پٹرول گاڑیوں کے مالکان کے خلاف زبردستی کارروائی نہ کریں۔