سرینگر// کشمیروادی ،خطہ چناب ،خطہ پیرپنچال ،جموں اورلداخ خطے میں پچھلے کئی ہفتوں سے جاری خشک موسمی صورتحال کے مستقبل قریب میں تبدیل ہونے کاکم ہی امکان ہے کیونکہ سرینگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے حکام نے یہ واضح کردیاکہ 20جنوری تک جواہرٹنل کے آرپارموسمی صورتحال میں کسی قابل قدرتبدیلی کاامکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیروادی اورریاست کے باقی علاقوں میں20جنوری تک خشک موسم جاری رہے گا۔تاہم حکام نے یہ ا مکان ظاہرکیاکہ اس دوران کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔موسمیاتی حکام نے خبردارکیاکہ خشک موسمی صورتحال کے طول پکڑجانے اوررات کے وقت مطلع یاآسمان صاف رہنے کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں