عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// مرکزی وزیر برائے سڑک اور شاہراہ، نیتن گڈکری نے واضح کیا ہے کہ قومی شاہراہوں پر دو پہیہ گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) پر ٹول ٹیکس کی کوئی نئی پالیسی جاری نہیں کی گئی۔ 15 جولائی 2025 سے دو پہیہ گاڑیوں سے ٹول چارجز لینے کے متعلق میڈیا رپورٹس کے دعوے مکمل غلط ہیں۔گڈکری نے کہا، دو پہیہ گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے مکمل چھوٹ برقرار رہے گی۔وزیر نے یہ بھی بتایا کہ 15 اگست 2025 سے ایک سالانہ فاسٹ ٹیگ پاس متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کی قیمت روپے3,000 ہوگی۔ یہ پاس ایک سال یا 200 سفر کے لیے موزوں ہو گا، پیشگی ادائیگی پر ٹول ٹیکس میں خاطر خواہ رعایت فراہم کرے گا، اور ایسا نظام وضع کیا گیا ہے جس کے تحت ہائی ویز پر ٹریفک کے بہاؤ اور چارجز زیادہ شفاف ہوں گے۔