شوپیان//24گھنٹوں میں بینک ڈکیتی کی دوسری واردات کے دوران اسلحہ برداروں نے رتنی پورہ شوپیان میں بینک لوٹ لیا۔ایس پی شوپیان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ کی صبح بندوق برداربینک سے تقریباً2لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔اُدھرپولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ رتنی پورہ شوپیان کی بینک ڈکیتی میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوملوث ہیں۔ جمعرات کومرہامہ سنگم بجبہاڑہ میں جے کے بینک شاخ سے5لاکھ 40ہزارروپے لوٹنے کے بعدجمعہ کی صبح تقریباً11بجکر15منٹ پر اسلحہ برداروں نے پہاڑی ضلع شوپیان کے رتنی پورہ گائوں میں قائم جے کے بینک شاخ میں داخل ہوکریہاں سے بندوق کی نوک پرایک لاکھ 90ہزارروپے لوٹ لئے۔پولیس حکام نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ کچھ اسلحہ بردارجے کے بینک برانچ رتنی پورہ شوپیان میں داخل ہوگئے اورانہوں نے پہلی ہی فرصت میں بینک کے اندرنصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کونقصان پہنچایا۔پولیس حکام نے بینک عملہ کاحوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ اسکے بعداسلحہ برداروں نے بندوق کی نوک پریہاں سے ایک لاکھ 90ہزارروپے کی رقم لوٹ لی ،اوریہاں سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ایس پی شوپیان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ کی صبح بندوق برداربینک سے تقریباً2لاکھ روپے لوٹ کرلے گئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے بینک ڈکیتی واردات سے متعلق کیس درج کرکے لٹیروں کی تلاش شروع کردی ۔اُدھرپولیس نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ رتنی پورہ شوپیان کی بینک ڈکیتی میں حزب المجاہدین سے وابستہ جنگجوملوث ہیں۔بیان کے مطابق جمعہ کی صبح بینک لوٹنے کی واردات عباس ،اشفاق اورزبیرنامی مقامی جنگجوئوں نے انجام دی ۔خیال رہے جمعرات کوضلع اسلام آبادکے مرہامہ سنگم بجبہاڑہ علاقہ میں بینک شاخ سے لگ بھگ ساڑھے5لاکھ روپے کی رقم لوٹے جانے کے سلسلے میںپولیس تھانہ بجبہاڑہ میں ایف آئی آرزیرنمبر171/2017زیردفعہ398،454،427آرپی سی اور7/25آرمزایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔بیان میں پولیس نے دعویٰ کیاکہ مرہامہ میں ہوئی بینک ڈکیتی میں حزب المجاہدین سے وابستہ سرگرم جنگجوراسخ نبی بٹ عرف اؤیس ساکنہ کامران محلہ نوڈائی اورصالح محمدآخون عرف ریحان ساکنہ آرم پورہ گوری کدل میڈورہ ترال ملوث ہیں۔