شوپیان+کولگام// جنوبی کشمیر کے دو اضلاع شوپیان اور کولگام میں سنیچر کی صبح فورسز نے قریب دو درجن دیہات کی بیک وقت ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی اور8گھنٹے تک آپریشن کیا۔ تلاشی آپریشن کے دوران فورسز نے ان علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا اورایک ہزار سے زائد فورسز اہلکاروںنے مکانات اور میوہ باغات میں تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔یہ تلاشی آپریش62 ،9آر آر اورسی آر پی ایف کے علاوہ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے عمل میں لائی۔ شوپیان اور کولگام اضلاع کے جن 2درجن دیہات میں کریک دائون کیا گیا ان میں کاڈر،ددرکوٹ،اخی پورہ،کھی جوگی پورہ،آوہٹو،دانگام،وانگام،رانی پورہ،مانتری بوگ،زئی پورہ،پرتاب پورہ،ننگاچک،شاہ پورہ،رام بہما،موہند پورہ،خُرمپورہ،رام پورہ اور انکے نواحی علاقے شامل ہیں۔تلاشی آپریشن پہلے سنیچر کی صبح شروع ہوا اور دن کے 12 بجے ختم ہو ا بعد میں فورسزنے دوبارہ ان دیہات کو 3 بجے پھرسے مُحاصرے میں لیا۔تلاشی آپریشن کے دوران جنگجو ؤں کے ساتھ آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد محاصرہ 8گھنٹے بعد ختم کر دیا گیا۔ادھر ڈگری کالج شوپیان کے طلباء نے گاگرن شوپیان میں پولیس پوسٹ پر پتھرائو کیا ۔پولیس نے طلبا ء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے۔طلبا نے الزام لگایا کہ پولیس نے آنسو گیس کے گولے کالج کے احاطے میں بھی داغے جس کی وجہ سے کچھ طلبا ء بیہوش ہوگئے۔جھڑپوں کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔