۔2گھنٹے کا پیدل سفر 3منٹ میں | غار ثورجا نے کیلئے مونو ریل منصوبہ تیار

Towseef
2 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

مکہ مکرمہ//زائرئن کا غار ثور جانے کا سفر اب آسان کردیا گیا ہے ، جس کے لیے مونو ریل منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب نے حج و عمرہ زائرین کے غار ثور جانے کے لیے مونو ریل منصوبہ بنالیا، جس سے2 گھنٹے کا پیدل سفر اب صرف 3 منٹ تک محدود ہو جائے گا۔رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں سعودی انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے تصدیق کی ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے غارثور جانے کا مونو ریل منصوبہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔مذکورہ حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کا مقصد زائرین کو ٹرانسپورٹیشن کی ہر ممکن اور جدید ترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔حکام کے مطابق امسال نومبر میں اس کا تاریخی تجربہ شروع ہونے جا رہا ہے جبکہ زائرین کے لیے پگڈنڈی والے علاقوں کے لیے فور ویلڈرائیو چھوٹی بسوں کا انتظام بھی کیا جائے گا، جو انہیں ایک منفرد تجربہ فراہم کریں گی۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو ہجرت نبوی کے مقامات کی کم سے کم وقت میں زیارت کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔یہ بات بھی علم میں رہے کہ منصوبے میں مونو ریل اور فور ویل بسوں جیسی سہولتیں شامل ہیں، یہ نا صرف جدید ٹرانسپورٹیشن کا ایک اہم سنگ میل ہوگا بلکہ اس کے ساتھ نبی اکرم کی سیرت کے اہم واقعات کو اجاگر کرنے کا ایک منفرد ذریعہ بھی ثابت ہوگا۔

Share This Article