گجرات// کشمیر کے دو نوجوانوں ، جن میں ایک نا بالغ بھی ہے، کو گجرات کے شہر’کچھ‘ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انکے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ دونوں پتھرائو کے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف کیس بھی درج ہیں۔ اس ضمن میں کشمیر پولیس کو مطلع کردیا گیا ہے۔23سالہ الطاف نجار اور اسکے ساتھ ایک 16سالہ کم عمر نوجوان کو’ کچھ گجرات‘ سے حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایک گیس ہاوس سے دونوں کو چند روز پہلے گرفتار کیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پتھرائو کرنے میں ملوث رہے ہیں اور انکے خلاف 3کیس درج ہیں جبکہ ایک کے خلاف اقدام قتل کا کیس بھی ہے۔