رام بن//پرنسپل سیشن جج رام بن نے 2منشیات اسمگلروں بہار احمد ولد سنااللہ ساکنہ گائوں درد پورہ اور محمد یوسف اتو ساکنہ دارشی پورہ کو ضمانت پر رہا کر دیا۔انہیںFIRno 65 2016کو زیر دفعہ8/15 NDPS act کے تحت 2جون کوپولیس سٹیشن بانہال نے گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے چالان کے مطابق ملزمان سے بوری میں بند پوست بھوسے کے 10 کلو اور 300 گرام پڑی تھی جسے پولیس نے ان کے قبضہ سے بر آمد کی جسے وہ مبینہ طور سے شاہرہ پر ڈرائیوروں کو فروخت کر رہے تھے۔ملزمان کی جانب سے ایڈوکیٹ تنویر وانی پیش ہوے جنہوں نے ان کی ضمانت کے لئے درخواست دی اور بحث کی کہ ان کے موکلوں کو بانہال پولیس نے جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا تھا جب کہ ملزمان نے کائی جرم نہیں کیا ہے اور وہ بے قصور ہیں۔درخواست ضمانت پر پرنسپل سیشن جج رام بن کلپنا ریوونے اپنے حکم میں ملزم افراد ہر ایک کو 30,000ضمانت پابند کرنے کی ہدایت دی۔