سرینگر//ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے +2لکچروں کے حق میں عمل درآمد ایس آر او 202کے دہرے معیار کو ناقابل قبول قراد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشکلات اعلیٰ افسران کو بھی درپیش ہیں ۔اپنے ایک پریس بیان میں وانی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرکار +2لیکچروں کی تنخواہوں کو واگزار کرنے میں دہرا معیار اپنا رہی ہے۔وانی نے کہا کہ پلس 2لیکچروں کے ساتھ امتیازی سلوک برقرار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کام کر رہے +2لیکچررکو مناسب طریقہ کار سے محکمہ میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کے کام کے عوض انہیں کم تنخواہ فراہم کی جاتی ہے ۔وانی نے کہا کہ دوہرا معیار اور امتیاز سلوک ایک ظالمانہ مذاق ہے اور ایس آر او 202آف 2015 کی عمل درآمد کے مساوات کے بنیادی اصولوں اور نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے خلاف ہے ۔وانی نے ریاستی وزیر خزانہ اور چیف سیکٹری پر زور دیا ہے کہ وہ اس دہرے معیار اور ناانصافی کو زاتی طور پر دیکھیں تاکہ ا سکولوں میں تعینات لیکچروں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے