نیوز ڈیسک
سرینگر// 3,500 سے زیادہ یاتریوں کی تازہ کھیپ پہلگام اور بالتال کے جڑواں راستوں سے اتوار کو امرناتھ کی طرف روانہ ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح 11 بجے تک 2,482 یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے تھیاور 30 جون کو شروع ہونے والی 43 دن کی یاترا کے بعد سے اب تک یاتریوں کی کل تعداد 2,60,066 ہوگئی ہے۔یاتریوں کی تازہ کھیپوں کو اتوار کو خشک اور صاف موسمی حالات کے درمیان جنوبی کشمیر کے روایتی ننون پہلگام بیس کیمپ اور گاندربل ضلع کے دومیل کے راستے مختصر ترین بالتل سے آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔تقریباً 1,106 یاتری جن میں 173 خواتین، 4 سادھو اور 15 بچے شامل ہیں، صبح بالتل سے امرناتھ کے لیے روانہ ہوئے۔ 208 یاتریوں کو 37 پروازوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بالتل بیس کیمپ سے امرناتھ تک پہنچایا گیا۔یاتریوں کے 2,000 سے زیادہ تازہ کھیپ کو بھی پہلگام سے چندنواری اور پنجترنی مقامات پر جانے کی اجازت دی گئی۔ موسم کی پیش گوئی کے مطابق پہلگام، چندنواری، زوجیبل، ایم جی ٹاپ، شیش ناگ، پوش پتری، پنچترنی، سنگم اور گھپا میں دوپہر اور رات کے درمیان بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح بالتل، دومیل، بریمرگ، سنگم اور گھپا میں دوپہر اور رات کے درمیان موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
۔2لاکھ 60ہزار یاتریوں کے درشن
