سرینگر//وادی میں آگ کی مختلف واردات میں 2سرکاری سکولوں،2 رہائشی مکانات اور ایک پی ایچ ای کواٹر سمیت 5عمارتوںکو نقصان پہنچا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہفورہ بٹہ پورہ بڈگام میں محمد یوسف وگے اور عبدالرحیم وگے کے2 رہایشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔فائیر اینڈ ایمر جنسی سروس نے پولیس کی مددسے آگ پر قابو پالیا ۔ آگ کی ایک واردات میں توہلہالن شوپیان میں پی ایچ ای کواٹر کو نقصان پہنچا ادھر آگ کی ایک اور واردات میں گورنمنٹ ہائی سکول گوری پورہ نور باغ سرینگر کی بلڈنگ کو جزوی نقصان پہنچا ۔فائیر اینڈ ایمر جنسی سروس نے پولیس کی مددسے آگ پر قابو پالیا ۔دریں اثناء آگ کی ایک اور واردات میں گورنمنٹ مڈل سکول بونہ محلہ صدرکوٹ بالا سمبل کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا ۔