سرینگر// انتظامیہ نے تبدیلوں اور تقرریوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کا اضافی چارج تفویض کرنے کے علاوہ شکتی کمار پاٹھک کوایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہاوے تعینات کیا گیا ۔ بدھ کو ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کو ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کا فی اضافی چارج تفویض کیا ۔جبکہ تعیناتی کے منتظر شکتی کمار پاٹھک کو ایس ایس پی نیشنل ہائے تعینات کیا۔خیال رہے ریاست میں گورنر راج نافذ ہونے کے دوران گور نر انتظامیہ نے سرکاری مشینری کو متحرک کر کے عوامی سہولیات کے لئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لائی۔