تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری،کیرن سیکٹر میں گولہ باری
کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں رواں سال کے اختتام پر تازہ دراندازی کے دوران سرحدی حفاظتی فورس نے دو دراندازوں کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حد متارکہ پر کیرن علاقہ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے دوران گولہ باری کے نتیجے میں آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو نوگام ہندوارہ سیکٹر میں سرحدی حفاظتی فورس کی 116بٹالین نے دعویٰ کیا کہ حد متارکہ کے نزدیک چند مشکوک دراندازوں کو دکھا گیا جو اس پار دا خل ہو نے کی کوشش کررہے تھے جس کے بعد فورسز اہلکارو ں نے انہیں للکارا تاہم طرفین کے درمیان فائر نگ کے نتیجے میں دو جنگجوئو ں کو جا ں بحق کرنے کا دعویٰ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے مارے گئے جنگجو فوجی وردی میں ملبوس تھے تاہم فوج نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقہ میں تلاشی کاروائی جاری تھی اور بی ایس ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے جنگجوئو ں سے ہتھیار بھی بر آ مد کئے گئے ۔فوج کے مطابق اس سیکٹر میں فوج کی طرف سے تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔فوج کے مطابق پاکستانی فائرنگ اور موسمی حالات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ اور درانداز بھی اس پار داخل ہوگئے ہیں۔ ادھر فو ج کے ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے اہلکار پاکستانی فوج کی وردی میں ملبوس تھے جبکہ دیگر درانداز بی ایس ایف کی وردی میں ملبوس تھے تاکہ وہ فوج کو دھوکا دے سکیں ۔ترجمان کے مطابق مارے گئے اہلکاروں سے برآمد شدہ ہتھیار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نئے سال کے موقع پر نوگام سیکٹر میں فوج کی چوکیوں پر ایک بڑے حملے کو انجام دینے کے فراق میں تھے ۔ترجمان کے مطابق دو نوں اہلکاروں کی لاشوں کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا جائے گا ۔اس دوران حد متارکہ پر واقع کیرن علاقہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران آ ر پار گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے آ بادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ پیر کو علاقہ میں سکون تھا تاہم دوپہر کو اچانک فائر نگ سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد آ ر پار فوج نے ایک دوسری کی چوکیو ں پر گولہ باری کی جس کے بعد مقامی لوگو ں میں تشویش کی لہر دو ڈ گئی ۔سرکاری ذرائع کے مطابق کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔۔ ادھر کریری بارہمولہ میں فو ج و فوسز نے سوموار کو دوسرے روز بھی محاصرہ اور تلاشی کاروئی جاری رکھا ۔یاد رہے کہ اتوار کو فوج نے جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع ملنے پر کریری کے ڈنڈ موہہ جنگلات علاقے کو محاصرے میں لیا تھا جس دوران پولیس کے مطابق جنگجوئوں نے کچھ گولیاں بھی چلائیں تھیں ۔جس کے بعد فوج نے علاقے کے پورے جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لیا جو دوسرے روز بھی جاری رہا۔
شاہ کوٹ سیکٹر میں خاتون جاں بحق،9زخمی
بھارت ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا مرتکب:پاکستانی فوج
نیوزڈیسک
اسلام آباد// پاکستانی فوج نے کہاہے کہ شاہ کوٹ سیکٹر میں بھارت کی طرف سے ’’بلا اشتعال ‘‘فائرنگ سے ایک خاتون جان بحق جبکہ9دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ شاہ کوٹ سیکٹر میں بھارتی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک خاتون آصفہ بی بی جان بحق ہوگئیں ۔انہوں نے کہاکہ اس واقعے میں 9دیگر افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں ۔پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہاکہ ان کی فوج نے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی۔