سرینگر//ملک بھر کی طرح ریاست جموں و کشمیر میں بھی پلس پولیو مہم کے دوران 5سال تک کے عمر کے لاکھوں بچوں کو قطرے پلائے گئے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے تھے ۔اس حوالے سے وادی کے اطراف و اکناف میںمحکمہ صحت عامہ نے پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے اور ہسپتالوں میں اس حوالے سے کافی گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔وادی میں وادی میں5سال تک کی عمر کے ہزاروں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے۔سرینگر میں بچوں کے ہسپتال (جی پی پنتھ ) میں ایک نوزئد بچے کو پولیو مخالف قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر سرینگر نے جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں کئی بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلیم الرحمان اور محکمہ کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔بعد میں ڈپٹی کمشنر نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں جاکر پلس پولیو مراکز کا معائینہ کیا۔سرینگر ضلع میں 660پلس پولیو بوتھ قایم کئے گئے تھے اور اس کیلئے 2600اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔بارہمولہ میں ڈپٹی کمشنر نے اس مہم کا آغاز کیا اور ایک بچے کو پولیس مخالف قطرہ پلایا ۔ضلع میں 5سال تک کی عمر کے 157326 بچوں کو یہ قطرے پلائے گئے ۔اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع میں 870مراکز قایم کئے گئے تھے ۔اننت ناگ میں بھی ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک بچے کو قطرے پلاکر اس مہم کا آغاز کیا ۔ضلع میں 136014بچوں کو یہ قطرے پلائے گئے ۔ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے ضلع میں 641ویکنیشن بوتھ قائم کئے گئے تھے جہاں 2536ٹیموں کی خدمات حاصل کی گئیں کولگام میں 88540 بچوں کو پلس پولیو مہم 2018کے پہلے مرحلے پر پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس مہم کا آغاز کیا ضلع میں 103359 بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔پلوامہ میں چیف میڈیکل آفسیر پلوامہ ڈاکٹر طلعت جبین نے اولڈ ہسپتال پلوامہ میں ایک نوزائد بچے کو پولیو مخالف قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔گاندربل ،بانڈی پورہ ،شوپیان کپوارہ اور دیگر ضلع صدرمقامات پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں نے بچوں کو پولیس مخالف قطرے پلا کر اس مہم کا آغار کیا ۔ادھر لداخ خطہ کے کرگل اور لہہ اضلاع میں بھی ہزاروں بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گئے ۔ریاست جموں و کشمیر میں بیس لاکھ سے زیادہ بچوں کو پلس پولیو قطرے پلائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2011ء سے لیکر آج تک کوئی بھی پولیو کا کوئی نیا واقع رونما نہیں ہو اہے۔