سرینگر//حریت (جے کے ) کنوینر و مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار اور ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے 22 جنوری 1992ءکو عسکری کمانڈر مشتاق احمد زرگر کے بہنوئی سراج الدین فاروقی کی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعدمسلسل حراستی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی جلد بازیابی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا دو دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک سراج الدین فاروقی کی خیر و عافیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔انہوں نے سراج الدین فاروقی کے بیٹے عادل زرگر اور ان کے قریبی رشتہ دار داود زرگر کی مسلسل حراست کی مذمت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔