عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //1990کاسرلا بھٹ کا قتل کیس 35 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔اس سلسلے میںSIA نے وسطی کشمیر میں 8مقامات پر چھاپے مارے۔چھاپے کالعدم جموں و کشمیر لبریش فرنٹ گروپ سے منسلک افراد پر مرکوز تھے۔36سالہ سرلا بھٹ سکمز صورہ میں ایک نرس تھی جسے 1990 میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔جموں و کشمیر کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے کشمیری پنڈت خاتون کی موت کے 35 سال بعد تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر وسطی کشمیر میں چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ۔ یہ کارروائیاں 1990 کی دہائی کے اوائل کے ہنگامہ خیز دور سے حل نہ ہونے والے مقدمات کو حل کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔حکام نے تصدیق کی کہ ایس آئی اے نے جے کے ایل ایف کے سابق ارکان سے منسلک کئی رہائش گاہوں کی تلاشی لی۔سرینگر کے علاقے مائسمہ میں جے کے ایل ایف کے سابق سربراہ یاسین ملک کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ ملک اس وقت تہاڑ جیل میں قید ہیں۔SIA کی موجودہ کارروائیوں میں سری نگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے شامل ہیں، جن میں فرنٹ کے سابق کمانڈر یا سابق آپریٹیو شامل ہیں۔ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کے ہمراہ محمدیاسین ملک کی مائسمہ کے گھر کی تلاشی لی گئی۔بیان کے مطابق ایس اے آئی کی طرف سے جاوید احمد میر کے گھر چمرڈوری زینہ کدل ، پیر نور الحق شاہ عرف ایئر مارشل ساکن الٰہی باغ بژھ پورہ ، شیخ حمید بٹہ مالو، بشیر احمد گوجری ، کادی کدل سوکلی پورہ، فیروز احمد خان عرف جان محمد سازگاری پورہ، قیصر احمد ٹپلوشامل ہیں۔ حکام نے کہا کہ چھاپوں کے بارے میں مزید تفصیلات نامعلوم ہیں، لیکن یہ کارروائیاں ان تاریخی جرائم کے پس پردہ سچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے نئے عزم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ میڈیکل سائنسز کی نرس سرلا بھٹ اپریل 1990 میں اپنے ہوسٹل سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ اس کی لاش سرینگر کے مرکز میں ملی تھی، جس میں وحشیانہ تشدد کے نشانات تھے، جن میں اجتماعی عصمت دری، گولیوں کے زخم اور کئی دنوں تک تشدد شامل تھے۔ اس وقت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے اس کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی تصدیق کی۔اس سلسلے میں ایک کیس ایف آئی آر نمبر 56/1990 پولیس سٹیشن نگین، سرینگر میں درج کی گئی ہے۔اس کیس پر دوبارہ غور کرنے کا فیصلہ لیفٹیننٹ گورنرانتظامیہ کی طرف سے 1990 کی دہائی کے اوائل میں کشمیری پنڈتوں کے قتل کی تحقیقات کو دوبارہ کھولنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے۔SIA کی موجودہ کارروائیوں میں سرینگر میں آٹھ مقامات پر چھاپے شامل ہیں، جن میں فرنٹ کے سابق کمانڈروں یا سابق حمایتی شامل ہیں۔تفتیش رنبیر پینل کوڈ اور ملی ٹینسی اور خلل انگیز سرگرمیاں (روک تھام)ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت درج ایک کیس سے منسلک ہے۔