عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ 19 جون سے 8 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیاں منائے گی۔ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ 19 جون سے 8جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیگا۔ حکم نامے میں مزیدکہا گیا ہے کہ 19 جون سے 24 جون تک شروع ہونے والی مدت معزز ہائی کورٹ کے لیے ‘کوئی کام کی مدت نہیں ہوگی’۔ہائی کورٹ نے تعطیلات کے دوران معاملات کی سماعت کے لیے ججوں کو نامزد کیا ہے۔ جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس راہول بھارتی جموں ونگ میں معاملات کی سماعت کریں گے، سرینگر ونگ سے متعلق معاملات کی سماعت جسٹس موکشا کاظمی کھجوریا اور جسٹس وسیم صادق ناگرال کریں گے۔