سرینگر //ریاستی سرکار نے ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت ریاست کے 186مڈل اور ہائی سکولوں کا درجہ بڑھا کر انہیں ہائیر سیکنڈری اور ہائی سکول کا درجہ دیا ہے ۔وادی میں 51ہائی اسکول اب ہائی سیکنڈری ہوں گے اور 33مڈل اسکول ہائی سکولوںکا درجہ پائیں گے ۔ ریاستی سرکار نے 9جون 2018کو ایک آڈر زیر نمبر 735 سال 2018جاری کیا ہے۔جس کے تحت وادی کے 33مڈل اور 51ہائی سکولوں کا درجہ بڑھایاہے جبکہ جموں میں 44مڈل اسکولوں اور 58ہائی سکولوں کو بھی ہائی سکول اور ہائی سکنڈی کا درجہ دیاگیاہے ۔معلوم رہے کہ سال 2014میں اُس وقت کی سرکار نے سکولوں کا درجہ بڑھانیکیلئے ایک حکم نامہ 22اکتوبر 2014کو جاری کیا تھا ،تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اُس وقت اُس پر عمل نہیں ہو سکا ،تاہم موجودہ سرکار نے 2014کے کابینہ فیصلے کو منسوخ کر کے تازہ حکم نامہ جاری کیا ہے اور ضرورت کے مطابق وادی کے اسکولوں کی درجہ بندی کی گئی ہے اس کے علاوہ ان 9 ترقی یافتہ سکولوں میں درکار تدریسی وغیر تدریسی عملے کو تعیناتی اور انتخابات کیلئے بھی باظابطہ طور پر آڈر جاری کیا گیا ہے ۔ا عداد وشمار کے مطابق کپوارہ میں 9ہائی سکول ہائیر سیکنڈریوں کا درجہ پائے ہیں جبکہ اننت ناگ میں بھی 9ہائی اسکولوں کا درجہ بڑھا کر انہیں ہائئر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا ہے ۔اسی طرح بڈگام ضلع میں 6، بارہمولہ میں 6، بانڈی پورہ میں 3، کپواڑہ میں 9، پلوامہ میں 4، کولگام میں 2، سرینگر میں 2شوپیاں میں 3گاندربل میں 2کرگل میں 2اور لیہہ میں 3ہائی سکولوں کو درجہ بڑھایا گیا ہے ۔ زون اننت ناگ میں بوائز ہائی سکول کھن بل ، ہائی سکول ویری ، ہائی سکول کھرم ، ہائی سکول فہرہ ، ہائی سکول قیمو، ہائی سکول چکی وگنڈ ،ہائی سکول لسو ، ہائی سکول ڈیٹھو ،اور ہائی سکول چکی پورہ کا درجہ بڑھا کر ہائی سکنڈری سکول کر دیا گیا ہے ۔بڈگام ضلع میں ہائی سکول اتنہ، گرلز ہائی سکول شوجی پورہ ،بوائز ہائی سکول واہب پورہ ،بوائز ہائی سکول ہمہامہ ، ہائی سکول حیات پورہ ، ہائی سکول گوگجی پتھری شامل ہیں ۔بارہمولہ ضلع میں گرلز ہائی سکنڈی سکول احمد پورہ ، ہائی اسکول نامبلہ ، ہائی سکول زلورہ ،ہائی سکول شیخ پورہ ، ہائی سکول کیمون، ہائی سکول زیتھین شامل ہیں اسی طرح ضلع بانڈی پورہ کے زون قوئل مقاممیں ہائی سکول مانتری گام ، زون گریز میں ہائی سکول کلشائی ،زون ہاجن میں شاہ گنڈ ہائی اسکولوں کا درجہ بڑھانے کیلئے آڈر جاری کئے گے ہیں ۔ کپوارہ ضلع کے زون کرالپورہ میں ہائی سکول پنزگام ، کرناہ زون میں ہائی سکول نہچیاں ، ترہگام زون میں بوائز ہائی سکول لدرون ، زون ٹنگڈار میں بوائز ہائی سکول کونہ گبرہ ،لولاب زون میں بوائز ہائی سکول ورنو ، زون ویلگام میں بوائز ہائی سکول ککروسہ ، زون راجواڑ میں ہائی سکول ودی پورہ ، زون ماور میں ہائی سکول سنزی پورہ ،زون ولگام میں بوائز ہائی سکول ویسھا ،شامل ہیں ۔ضلع پلوامہ کے زون اونتی پورہ میں ہائی سکول ہاری پاریگام ،زون کاکہ پورہ میں ہائی سکول نہامہ، زون ٹہب میں ہائی سکول اچھن ، زون پلوامہ میں ہائی اسکول کریم آبادشامل ہیں ۔ضلع کولگام کے ایجوکیشن زون میں ہائی سکول ڈنیو بوگنڈ ، ہائی سکول مرہامہ کو ہائی سکنڈری اسکولوں کے زمرے میں لانے کیلئے آڈر جاری کیا گیا ہے ۔ سرینگر کے زون بٹہ مالو میں بوائز ہائی سکول راولپورہ ، اور بوائز ہائی سکول نٹی پورہ کو ہائیر سکنڈری اسکول کا درجہ دیا گیا ہے ۔شوپیاں ضلع کے ایجوکیشن زون وچی میں بوائز ہائی سکول رام نگری اور ہائی سکول کانجی یولرکو بھی اس زمرے میں لایا گیا ہے ۔ گاندربل ضلع کے کنگن زون میں بوائز ہائی سکول وانگاتھ، زون تلمولہ میں گرلز ہائی سکول تلمولہ شامل ہیں۔ کرگل کے زون دراس میں ہائی سکول بیمٹ ، زون شرگول میں ہائی سکول پشکم کو اس زمرے میں لایا گیا ہے ۔ لداح ضلع میں ہائی سکول بیما ،ہائی سکول ٹکشی ، ہائی سکول پرتاپور کو ہائی سکنڈی اسکولوں کا درجہ دیا گیا ہے ۔اسی طرح وادی میں 33مڈل سکولوں کو ہائی سکولوں کا درجہ دیا گیا ہے ان سکولوں میں 5 اننت ناگ میں ہیں جبکہ 3بڈگام میں 3بارہمولہ میں ، 8کپوارہ میں ،3پلوامہ میں 2کولگام میں 1سرینگر میں 2شوپیاں میں 1گاندربل میں 3گرگل میں اور 2لداخ میں ہیں۔یاد رہے کہ اُن ہائیر ا سکنڈری اسکولوں میں درجہ چہارم کی 27اسامیاں اور گیزٹیڈ افسران کی 12اسامیوں کو اُن سکولوں میں دستیاب رکھا جائے گا ۔ اسی طرح فی کس ہائی سکول میں ہیڈ ماسٹر کی 1، ماسٹر گریڈ کی 5اور جرنل لائن کی 2اسامیوں کو بھی سکولوں کے اپ گریڈ ہونے کے بعد اسکولوں میں دستیاب رکھا جائے گا ۔