عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو 17کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے عمل میں لائے۔جی اے ڈی کے جاری کردہ تین الگ الگ احکامات کے مطابق صبا نور، جو اس وقت جے اینڈ کے میڈیکل سپلائی کارپوریشن میں تعینات ہیں، کا تبادلہ کرکے چیف سیکریٹری کے دفتر میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔میر تجمل حکومت کے انڈر سکریٹری، محکمہ زراعت، کو تبدیل کرکے چیف سکریٹری کے دفتر میں انڈر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔مزمل مقبول بیگ، کلکٹر لینڈ ایکوزیشن، اسپیشل آرمی (بڈگام اور سری نگر)، جو سب رجسٹرار، بڈگام کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ چاڈورہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار، چاڈورہ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا۔
افروزہ بانو، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بڈگام، اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ کلکٹر لینڈ ایکوزیشن، اسپیشل آرمی (بڈگام اور سری نگر) اور سب رجسٹرار، بڈگام کے عہدوں کا چارج سنبھالیں گی۔ پرنس نورالحامد، سب ڈویژنل مجسٹریٹ، چاڈورہ، جو سب رجسٹرار، چاڈورہ کے عہدے کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکریٹری گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سید فرحانہ اصغر سی ڈی پی او، بڈگام کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات محکمہ ٹرانسپورٹ کو سونپ دی گئی ہیں۔مہناز چشتی بی ڈی او، بی کے پورہ سرینگر کو تبدیل کر کے ان کی خدمات محکمہ ٹرانسپورٹ کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔ دیپ نول کور، تحصیلدار، کنسولیڈیشن جموں کا تبادلہ کر کے انڈر سکریٹری برائے حکومت، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سوگندھی بنوترا، تحصیلدار، ریلیف آرگنائزیشن(مائیگرنٹس) جموں کا تبادلہ کر کے انکی خدمات محکمہ سیاحت کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔امیت سنگھ منہاس تحصیلدار (ریجنل ڈائریکٹر، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز کے دفتر میں (ایکسافیسو سیٹلمنٹ آفیسرادھم پور، کو تبدیل کرکے انڈر سکریٹری، محکمہ اطلاعات کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تنوی گپتا انڈر سکریٹری برائے حکومت، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، کو تبدیل کرکے انڈر سکریٹری برائے حکومت، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ست پال، انڈر سکریٹری، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کو تبدیل کرکے گورنمنٹ، فلوریکلچر، پارکس اینڈ گارڈن ڈپارٹمنٹ میں انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔نیرجا پنڈتا، انڈر سکریٹری برائے گورنمنٹ، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کا تبادلہ کر کے انڈر سکریٹری برائے حکومت، محکمہ ثقافت کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔انورادھا، جو ڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ، جموں میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کی منتظر ہے، کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات مشن یوتھ کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔سنیل شرما کمشنر، تحصیلدار سروے اور لینڈ ریکارڈ، جے اینڈ کو تبدیل کر کے حکومت کے زرعی پیداوار کے محکمے کے انڈر سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔محمد اشرف چودھری پروجیکٹ مینیجر، ڈی آئی سی، جموں کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات جے اینڈ کے میڈیکل سپلائی کارپوریشن کے اختیار میں رکھی گئی ہیں۔اکشی گپتا، ڈپٹی کمشنر جموں کے دفتر میں تحصیلدار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات محکمہ صنعت و تجارت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔گورو گپتا، جو اس وقت مشن یوتھ کے دفتر میں تعینات ہیں، کا تبادلہ کرکے چیف سکریٹری کے دفتر میں انڈر سکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔