سرینگر//سٹی ٹریفک پولیس نے شہر میں سڑکوں پر گاڑیاں کھڑا کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے 167منی بس ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی اور3 گاڑیوں کو ضبط کیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے شہرمیں غلط جگہوں پر گاڑیاں پارک کرنے کی پاداش میں 167منی بس ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جبکہ 3مسافر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔دریں اثناء ٹریفک پولیس نے گذشتہ20دنوں میں ایسی918گاڑیوں کو ضبط کیا جو غلط جگہوں پر پارک کی گئیں تھیں ۔اس دوران ٹریفک پولیس سرینگر نے میٹا ڈار ڈرائیوروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میںڈرائیوروں سے کہا گیا کہ وہ صورہ ،پارمپورہ اور چاڈروہ کیلئے اضافی گاڑیاں دستیاب رکھیں ۔ٹریفک پولیس نے یہ معاملہ آر ٹی او سرینگر کی نوٹس میں بھی لایا ہے ۔