نواز رونیال
رام بن //ضلع رام بن میںآرمی کے 16ویں کور نگروٹہ جموں سے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین۔کور کمانڈر نے ضلع رام بن میں چندرکوٹ یاتری نواس پر ٹھہرے یاتریوں سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔واضح رہے موسم کہ خراب ہونے کی وجہ سے قریب چھ ہزار یاتریوں کو انتظامیہ کی جانب سے یاترا نواس چندر کورٹ میں روک دیا گیا ہے۔اس دوران فوج کے کور کمانڈر سمیت آرمی کے دیگر افسران نے یاتریوں سے انکے سفر کے تجربات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران انہوں نے یاترا نواس میں سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا اور چندرکوٹ یاترا نواس پر تعینات فورسز کے افسران کے ہمراہ یاترا کے دوران سیکورٹی سسٹم کا تفصیلی نوٹ دیا اور ضلع انتظامیہ کی جانب تعینات نوڈل افسران و دیگر تمام امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔