عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے اتوار کو فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ تعینات اہلکاروں سمیت مختلف فارمیشنوں کا دورہ کیا۔چنار کارپس سربراہ نے دیوالی منانے کے لیے کنٹرول لائن کے ساتھ اور اندرونی علاقوں میں فرنٹ لائن یونٹوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے لیے اچھی صحت اور خوشی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ایکس پر پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل گھائی نے “فوجیوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔”پہلے کی ایک پوسٹ میں، 15 کور نے کشمیر کے تمام رینک اور شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔”چنار کور دیوالی کے موقع پر تمام رینکوں، خاندانوں، سابق فوجیوں، سول ڈیفنس کے ملازمین اور کشمیر کے شہریوں کے لیے خوشی اور خوشحالی کی نیک خواہشات پیش کرتا ہے”۔