جموں//چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے انتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پندرہویں فائنانس کمیشن کے دورے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔یہ دورہ اپریل 2018ء کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے ۔پندرہویں فائنانس کمیشن جو 27؍ نومبر 2017ء کو تشکیل دیا گیا اور جس کے چیئرمین این کے سنگھ مقرر کئے گئے ہیں ۔30؍ اکتوبر 2019ء کو اپنا رِپورٹ دستیاب رکھیں گے ۔دورے کے دوران کمیشن تمام شراکت داروں کے ساتھ باہمی صلاح ومشورہ کریں گے ۔ ان شراکت داروں میں ریاستی حکومت تجارت و صنعت سے وابستہ لوگ مالی ادارے اور سیاسی پارٹیاں شامل ہیں ۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں پر زور دیا کہ وہ فائنانس کمیشن کے دورے کے سلسلے میں مستعد رہیں۔