گاندربل// برفباری کے دوران سرینگر بانڈی پورہ شاہراہ پرمحکمہ بجلی کے خلاف بخشی محلہ پہلی پورہ صفاپورہ کے باشندوں نے دھرنا دیا۔دھرنا پر بیٹھے افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی نقل و حرکت مسدد کی اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی صارفین کے مطابق وہ گزشتہ 15 دنوں سے مکمل طور گھپ اندھیرے میں ہیں۔احتجاج میں شامل منظور احمد نامی ایک شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ’پندرہ روز قبل اُن کے محلہ میں نصب ٹرانسفارمر خراب ہوگیا اور تب سے وہ گھپ اندھیرے میں ہیں ‘۔انہوں نے کہا کہ 15 دنوں کے اندر دو مرتبہ ٹرانسفارمر ٹھیک کرکے نصب کیاگیا جو ایک گھنٹے کے دوران پھر خراب ہوگیا۔اس موقع پر پولیس کی مداخلت کے بعد دھرنا ختم کیاگیا ۔