سرینگر//15اگست کی آمد کے ساتھ ہی پولیس اور فورسز نے شہر سرینگر میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔بدھ کو پولیس نے شہر میں کئی علاقوں میں چیکنگ کی ۔سول لائنز میں فٹ برج واقعشیخ باغ بنڈ پر اس وقت افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب بعد از دوپہر اچانک ٹاسک فورس اہلکار وہاں نمودار ہوے اور راہگیروں کی جامہ تلاشیوں کے علاوہ انکے شناختی کارڈچیک کرنا شروع کئے۔اس دوران سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکار مولانا آزاد روڈ پر علی جان کمپلیکس کے نزدیک راہ گیروں کی جامہ تلاشی لیٹے ہوئے دیکھے گئے۔مذکورہ اہلکاروں نے کئی زیر تعمیر عمارتوں کی بھی تلاشیاں لی۔ادھر سویہ ٹینگ لسجن میں بدھ کی صبح فوج نمودار ہوئی اور کئی گھروں میں تلاشیاں لی۔مقامی لوگوں کے مطابق فوج نے اہل خانہ سے پوچھ تاچھ بھی کی اور کئی سابق جنگجوئوںکے ناموں کا انداج عمل میں لایا گیا۔