بانڈی پورہ//سی جے ایم عدالت بانڈی پورہ نے بدفعلی کے جرم میں مرتکب پائے گئے مجرم کو چودہ سال بعد پانچ سال قید اور بیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر کو سی جے ایم بانڈی پورہ راجا محمد تسلیم نے زیر ایف آئی آر نمبر 178/سال 2003 ملزم محمد رمضان صوفی ساکن بانڈی پورہ وارڑ نمبر 4 کو بالآخر وکیل دفاع اورسینیر پراسیکویٹر بلال احمد بٹ اسٹنٹ پراسیکویٹر عادل رشید کے دلائل سننے کے بعد چودہ سال بعد فیصلہ سنایا