ڈوڈہ//ینگ اسٹار کرکٹ کلب ڈوڈہ نے سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں 30جون 2017سے شروع ہو رہے 13 ویں آل انڈیا غفران میموریل ٹی20 کرکٹ چمپئین شپ 2017 کے لئے شیڈول جاری کیا ۔غٖفران ٹورنامینٹس کے چئیر مین ظہیر عباس ہاشمی نیکلب کے سرپرست منظور احمد بھٹ ،چئیر مین وائی ایس سی سی ڈوڈہ نصیر کھورا ،جنرل سیکرٹری فیضان اے ترنبو ،صلاح کار ڈاکٹر طارق معصود ،وصیم راجا ،معصود آزاد، راجید وانی، سعید ناصر شاہ اور نوشیر بٹ کی موجودگی میں شیڈول کا جاری کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹورنامینٹ کا پہلا رائونڈ ناک اوٹ بنیادوں پر 30 جون2017 سے کھیلا جائے گا بجکہ دوسرے رائونڈ کے میچ لیگ بنیادوں پر کھلیے جائیں گے۔کلب کے سرپرست نے سا موقعہ پر کہا کہ چمپئین شپ میں ملک بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔افغانستان کی ٹیم کے شرکت پر بات وچیت جاری ہے۔ٹورنامینٹ کو کامیاب بنانے کے لئے چئیر میں نے سرکار ی و دیگر ایجنسیوں سے تمام قسم کی معاونت بشمول سپانسر شپ مہیا کرنے کی اپیل کی۔میچوں کا تازہ سکور جانناے کے لئے موبائیل ایپلکیشن cric4u بھی لانچ کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچاصرارا کرکٹ کلب کشتواڑ اور اودھم پور کرکٹ کلب کے درمیان30 جون2017 کو بوقت 03:00بجے بعد دوپہر کھیلا جائے گا۔